138

وفاق اور سندھ میں کالعدم تنظیموں کی مساجد،مدارس واداروں کا کنٹرول حکومت نے سنبھال لیا،مزید کئی افراد گرفتار

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے کالعدم تنظیموں کے
زیر انتظام مساجد و مدارس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متعدد
افراد کو بھی حراست میں لیا.

تفصیلات کے مطابق وفاقی اورحکومتوں نے اپنے دائرہ کار میں آنےوالی کالعدم تنظیموں کے زیرانتظام
مساجد و مدارس کا کنٹرول نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کرتے ہوئے سنبھال لیا اور مساجد کے نئے امام
اور خطیب بھی مقرر کردیے،

وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا نیشنل
ایکشن پلان2014کے مطابق آپریشن مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا،

ادھر سندھ میں بھی جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت کو کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد دونوں تنظیموں کے
تحت چلنے والے مدارس اور فلاحی ادارے سندھ حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیے ہیں۔

بدھ کومشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا اب یہ ادارے سندھ حکومت
کے زیر نگرانی چلائے جائیں گے۔ اقوام متحدہ کے قوانین کی پاسداری دنیا کے تمام ممالک کیلئے ضروری
ہوتی ہے اور اسی طرح پاکستان بھی اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

عوام سے بھی اس ضمن میں تعاون کی درخواست ہے، جو شخص بھی اس میں رکاوٹ بنے گا اسے قانون کے
تحت حراست میں لیا جائے گا۔

جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے اداروں کو چلانے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں
ہیں۔ کمیٹی میں محکمہ تعلیم، صحت، اوقاف اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر ممبر ہوں گے۔ کسی کو پریشانی کی ضرورت
نہیں ان اداروں کی تمام فنڈنگ اب سندھ حکومت کرے گی۔