161

بھارتی فضائیہ کے دفتر میں آتشزدگی،سکیورٹی سب انسپکٹر ہلاک،اہم دستاویزات جل کر راکھ

Spread the love

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں سرکاری دفاتر کی عمارت سی جی او(CGO )کے چھٹی
منزل پر واقع انڈین ایئر فورس کے دفتر میں ا چا نک آگ بھڑک اْٹھی جس کے نتیجے میں انڈسٹریل
سکیورٹی فورس کا سب انسپکٹر ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سی جی او کمپلیکس میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری منزل
کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اس منزل پر بھارتی فضائیہ،وزارت پانی و نکاسی اور جنگلات کے علاوہ کئی
اہم سرکاری محکموں کےدفاتر موجود ہیں۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے سرکاری دفاتر میں موجود ملازمین کو بحفاظت نکالا
اور محفوظ مقام پر منتقل کیا اورآگ پر قابو پایا۔

ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہے تاہم آتشزدگی سے اہم سرکاری فائلیں جل جانے
کا خدشہ ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا تاہم شارٹ سرکٹ کے خدشے
کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

یاد رہے رواں برس اس عمارت میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، پہلا واقعہ جنوری میں ہوا تھا۔ واضح رہے
مودی سرکار کی رافیل جیٹ طیاروں کی خریداری میں کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے اٹارنی جنرل نے دستاویزات
چوری ہونے کا انکشاف کیا تھا۔