157

قومی معاملات میں میڈیا، محکمہ اطلاعات کا ایک پیچ پر ہونا ضروری،صمصام بخاری

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سید صمصام
حسین بخاری نے وزیراطلاعات وثقافت کا حلف اٹھا لیا، گورنر پنجا ب چودھری
محمد سرور نے گورنر ہائوس لاہور میں ان سے حلف لیا ۔

تقریب میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اورصوبائی وزراء بشارت راجہ، حسنین
بہادردریشک چودھری ظہیرالدین اور پی ٹی آئی رہنما عاطف چودھری سمیت دیگر
نے بھی شرکت کی۔

بعدازاں ڈی جی پی آر آفس میں منعقدہ اپنی پہلی پریس کانفرنس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں
سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری نے کہا قومی معاملات میں
میڈیا اور محکمہ اطلاعات کا ایک پیچ پر ہونا ضروری ہے۔میڈیاکی تعمیری تنقید کا خیر مقدم
کریں گے۔

حکو مت کی اچھی کارکردگی پر میڈیا سے حوصلہ افزائی کی توقع رکھتے ہیں حالیہ پاک بھارت
کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا نے میچورکردار ادا کیا جبکہ بھارتی میڈیا اپنے من گھڑت وخود
ساختہ بیانیہ سےپوری د نیا میں ایکسپوز ہو گیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلشنز امجد حسین
بھٹی بھی موجود تھے۔

پاکستان میں موجود اقلیتوں سمیت ہم سب متحد ہیں ۔پا کستانی پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی
کرتا ہےاوراقلیتوں کو ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔ میڈیا اورمحکمہ اطلاعات اگر ایک پیچ پر نہ ہو ں
تو ملک کا نقصان ہوگا۔

پی ٹی آئی حکومت پاکستان کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔ جب حکومت اچھے کام کرتی ہے تو
حکومت کا دفاع کرنا آسان ہوتا ہے ۔پارٹی نے مجھ پر اعتماد کیا ہے، میں اپنی ذمہ داری بطریق
احسن نبھائوں گا ۔

وزارت اطلاعات حکومت اور میڈیا کے مابین ایک پل کا کام کرتی ہے،تمام وزراء وزیر اعلیٰ
پنجاب کی ٹیم کا حصہ ہیں اس میں ترجمان وزیر اعلیٰ یا وزیر اطلاعات کی کوئی تقسیم نہیں۔

حکومت پر تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے تا ہم اگر وہ تنقید برائے تنقید کریں گے تو ہمیں بھی
جواب دینا آتا ہے۔ ہسپتال جانے یا نہ جانے کا فیصلہ خود نوازشریف نے کرنا ہے، پی آئی سی دل
کے امراض کے حوالے سے بہتر ین ادارہ ہے ۔

جلدمیڈیا ہائوسزکے دفاتر کے دورے شروع کرکے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کی راہ
ہموار کروںگا۔