167

کرتارپور راہداری پر مذاکرات نئی دہلی نہیں واہگہ بارڈر پر ہونگے ،بھارت

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی کو برقرار رکھتے ہوئے

کرتارپور راہداری پر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد کو دہلی آ نے سے روک دیا ۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کرتارپور راہداری پر پاکستان اور

بھارت کے درمیان ملاقات 14 مارچ کو دہلی میں نہیں بلکہ واہگہ اٹاری سرحد پر

ہوگی۔ کرتارپور پر تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی اسی تاریخ کو ملاقات کے بعد

ہونگے۔خیال رہے گز شتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران

اہم پیش رفت سامنے آئی تھی جب قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر نے دفتر خارجہ کا

دورہ کیا۔ ڈی جی ساؤتھ ایشیا وسارک ڈاکٹر فیصل نے قائم مقام بھارتی ہائی کمشنر

کو دعوت دی تھی،اس کے بعد دفتر خارجہ کی جانب سے جار ی بیان میں کہا گیا

تھا بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر مشاورت کے بعد واپس نئی دہلی روانہ ہوں

گے جبکہ کرتارپور راہداری معاہدے کیلئے پاکستانی وفد 14 مارچ کو بھارت جبکہ

بھارتی وفد 28 مارچ کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ دونوں ممالک میں ملٹری

ڈائریکٹوریٹ سطح پر ہفتہ وار رابطے جاری ہیں۔