99

پی ایس ایل ،غیرملکی کھلاڑیوں سمیت مکمل سکواڈ نے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کردی

Spread the love

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے کوئٹہ گلیڈی

ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑیوں

سمیت مکمل سکواڈ نے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ہر گزرتے سال

کے ساتھ بڑا برانڈ بننے کے ساتھ ساتھ ملک میں عالمی کرکٹ کی واپسی کی راہ

ہموار کر رہا ہے اور اب لیگ کے آخری مرحلے کے لیے تقریبا تمام غیرملکی

کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز

کے ساتھ ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان آنے پر

رضامند ہیں جبکہ پشاور زلمی نے لیگ کے آغاز میں ہی اعلان کردیا تھا کہ ان

کی پوری ٹیم پاکستان آئے گی۔کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل غیرملکی

کھلاڑیوں میں روی بوپارہ، بین ڈنک، کولن انگرام، لیام لیونگ اسٹون، کولن منرو،

سکندر رضا اور ایرون سمرز شامل ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں وین

پارنیل، کیمرون ڈیلپورٹ، لیوک رونچی، فلپ سالٹ اور سمیت پٹیل جیسے

انٹرنیشنل اسٹارز شامل ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شین واٹسن، ڈیوین براوو،

فواد احمد، ہیری گرنی، رلی روسو اور ڈیوین اسمتھ شامل ہیں۔اسی طرح پشاور

زلمی کی بات کی جائے تو انہیں ڈیرن سیمی، لیام ڈاسن، ااندرے فلیچر، کرس

جورڈن، وین میڈسن، ڈیوڈ ملان اور کیرون پولارڈ شامل ہے۔لاہور قلندرز کے اے

بی ڈی ویلیئرز انجری کی وجہ سے وطن واپس لوٹ گئے ہیں جبکہ دیگر

کھلاڑیوں کی بھی پاکستان آمد کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔پاکستان

سپر لیگ میں ہفتے کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میلہ سجنے سے پہلے دنیا کے

مشہور آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن نے کراچی آنے کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا

رپورٹ کے مطابق شین واٹسن گزشتہ دو سال سے پاکستان آنے سے انکار کرتے

رہے تھے تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مذاکرات کے بعد شین واٹسن کی پاکستان آمد

کا اعلان ان کے منیجر اعظم خان نے کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق شین واٹسن نے

پاکستان آنے کے لیے بھاری معاوضہ طلب کیا اور بلوچستان حکومت نے بھی

انہیں پاکستان آنے کیلئے معاوضہ دینے کا یقین دلایا تھا۔ذرائع کے مطابق شین

واٹسن نے تین لاکھ امریکی ڈالرز کا مطالبہ کیا تھا تاہم بعد میں وہ اپنے مطالبے

سے دستبردار ہوتے ہوئے بغیر پیسوں کے پاکستان آنے پر راضی ہوگئے۔ذرائع

کے مطابق شین واٹسن اور غیر ملکی کھلاڑی آج کراچی پہنچ رہے ہیں، کوئٹہ کے

اوپنر شین واٹسن کے علاوہ رائلی روْسو، ڈوائین براوو اور فواد احمد پاکستان آنے

کیلئے تیار ہیں۔دوسری جانب لاہور قلندرز کے کھلاڑی دو مختلف پروازوں سے آج

پاکستان آئیں گے جبکہ کراچی اور اسلام آباد کی ٹیمیں بھی اسی روز کراچی

پہنچیں گی۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس بار انگلینڈ کے بیٹسمین ای

این بیل کو حاصل کیا تھا تاہم وہ ان فٹ ہو کر پی ایس ایل سے باہر ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے دیگر تمام غیر ملکی کرکٹرز پاکستان جانے کے لیے تیار ہیں

جن میں لیوک رانکی، فلپ سالٹ، کیمرون ڈیل پورٹ اور سمت پٹیل شامل ہیں۔ملتان

سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل کے پلے آف سے باہر ہو چکی ہے اور اب اس کا

صرف ایک میچ لاہور قلندرز کے خلاف باقی ہے، ملتان سلطانز کے منیجر سابق

ٹیسٹ کرکٹر ندیم خان کے مطابق ان کی ٹیم کے تمام ہی غیر ملکی کرکٹرز پاکستان

جا رہے ہیں۔کراچی کنگز کے تمام غیر ملکی کرکٹرز بھی پاکستان میں موجود ہوں

گے جن میں کولن منرو، کالن انگرم، لونگ اسٹون، سکندر رضا اور روی بوپارہ قابل ذکر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply