190

اداکارہ ماورا حسین گریجویشن کی ڈگری لیتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

Spread the love

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ماورا حسین گریجویشن کی ڈگری لیتے ہوئے جذباتی

ہوگئیں۔اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں سکول آف لندن سے گریجویشن کی

ڈگری حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کے خوشی بھرے لمحات کو اپنے

چاہنے والوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ہمیشہ اپنا سر جھکا

کر رکھیں اور محنت کریں۔اس کے علاوہ انسٹاگرام پر بھی ماورا ان خوشی بھرے

لمحات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’زندگی میں کچھ لمحات ایسے ہوتے

ہیں جو آپ کو بہت خوشی دیتے ہیں اوران لمحات میں سمجھ نہیں آتا کہ کیا کریں،

مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ میں گریجویٹ ہوجاؤں گی لیکن آج اسٹیج پر

چلتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہورہی ہے۔ اورمیں بہترین زندگی گزارنے پرشکر

گزار ہوں۔ اس کے ساتھ ماورا نے اپنے لئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے اساتذہ کا بھی شکریہ اداکرنا چاہوں گی جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا۔