73

دہشتگردوں کے بیانیہ کو شکست،باجوہ ڈاکٹرائن کا اہم کردار

Spread the love

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ڈاکٹرائن نے

ملک میں دہشت گردو ں کے بیانیہ کو شکست ، دہشتگردی کیخلاف فتوی دینے اور

مسئلہ کشمیر کو ہر فو رم پر اجا گر کر نے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ایک رپو ر

ٹ کے مطا بق آرمی چیف کی ڈاکٹر ئن کے تحت قلیل مدت میں اہم کامیابیاں حاصل

کی گئیں ہیں،آپریشن ردالفساد کے تحت بڑے پیمانے پر کارروائیاں ہوئیں،

دہشتگردوں کے بیانیہ کو شکست دی گئی، اٹھارہ سو سے زائد اسکالرز نے

ٹیرارزم کیخلاف فتوی دیا، مسئلہ کشمیر کو بھی ہر فورم پر اجاگر کیا گیا، پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ قومی اتفاق رائے سے جیتی، مسئلہ کشمیر کو بھی

پوری قوت کیساتھ دنیا کے ایوانوں میں اٹھایا گیا۔دہشتگردی اور انتہا پسندوں کیخلاف فیصلہ کن معرکے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی ڈاکٹرائن نے

پاکستان کو محفوظ بنا دیا۔ پاک فوج نے عالمی امن کیلئے کلید ی کردار ادا کرتے ہوئے القاعدہ کے 1100دہشتگرد ہلاک کیے۔باجوہ ڈاکٹرائن کے تحت ملک کے

طول وعرض میں آپریشن ردالفساد شر و ع کیا گیا۔ ملک بھر میں 80ہزار سے زائد کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔محفوظ پناگاہوں کیساتھ شہروں

میں چھپے دہشتگردوں کو چن چن کر مارا گیا۔ آپریشن ردالفساد میں مجموعی طور 5ٹن دھماکہ خیزمواد، 38ہزار سے زائد ہتھیار برآمد کیے جبکہ گزشتہ دو برسوں

کے دور ا ن ملک بھر میں 87بڑے آپریشنز کیے گئے۔ سنگین مقدمات میں ملوث دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں کے ذریعے سزائیں ہوئیں اور 56 دہشتگردوں کو

پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔گزشتہ سال پاک افغان بارڈر پر دہشتگردی کی 131کوششیں بھی ناکام بنائی گئیں جبکہ 2300کلومیٹر طویل پاک افغان باڈر کے 650کلومیٹر

سے زائد حصے پر باڑ کی تنصیب کا کام مکمل ہو چکا ہے،صرف یہی نہیں بلکہ باجوہ ڈاکٹرائن کے تحت مقبوضہ کشمیر میں مظالم پربھارت کا اصل چہرہ دنیا کو
دکھایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply