127

سعودی وزیر مملکت خارجہ عادل الجبیرآج پاکستان پہنچیں گے

Spread the love

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر آج پاکستان

پہنچیں گے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ

اپنے دورے کے دوران پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔عادل الجبیر کی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات ہوگی۔ملاقات کے دوران

خطے میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر

تبادلہ خیال کیا جائے گا۔