286

دل میں اب کوئی خواہش نہیں، دعا ہے خدا آخرت اچھی کرے‘بشریٰ انصاری

Spread the love

لاہور(جےٹی این آن لائن) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے
میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں نے مطمئن اور پرسکون زندگی
گزاری ہے،

دل میں اب کوئی خواہش باقی نہیں،بس خدا سے یہی دعا ہے وہ میری دنیا اور آخرت اچھی کرے۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا شوبز کی دنیا میں جس قدر کام کیا اس کو
بے حد سراہا گیا اور خاص طور پر مجھے طنزو مزاح ، مزاحیہ ڈراموں اور
شوز میں لازمی جز تصور کیا جاتا تھا اور میں نے بھی اپنی بھرپور فنی صلاحیتوں کا مظاہر ہ کیا،

خدانے مجھے وہ عزت اور مقام کا درجہ دیا جس کا میں تصور بھی نہیں کرسکتی تھی ۔اپنے رب کا شکر ادا کرتی ہوں کہ مجھے جس قدرکامیابی ملی وہ میرے علم میں بھی نہیں تھا ۔ اپنے بچوں کی شادیوں سے بھی سبکدوش ہوچکی ہوں اور اب اپنی زندگی بہت اچھے اندازمیں گزار رہی ہوں۔