88

ایران عالمی جوہری معاہدہ کی مکمل پاسداری کررہا ہے،اقوام متحدہ

Spread the love

نیویارک(جے ٹی این آن لائن)اقوام متحدہ کے جوہری ہتھیاروں
کےحوالے سے ادارے نے کہا ہے ایران 2015 میں عالمی طاقتوں
کےساتھ ہوئے جوہری معاہدے کی تعمیل،مزید ہتھیارتیارنہ کرنے
پرکاربند ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی
(آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرز کو معمول کی صورت حال سے
آگاہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے گزشتہ ماہ رکن ممالک
کو بھیجی گئی ایک خفیہ رپورٹ کی بھی تصدیق کی۔

یوکیا امانو کا کہنا تھا یہ ضروری ہے کہ ایران اپنے ان وعدوں پر مکمل
طور پر عمل در آمد جاری رکھے۔

یاد رہے 2015 میں امریکا، جرمنی، فرانس، برطانیہ، روس اور چین نے ایران کے ساتھ جوہری عدم پھیلاو کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے جس کے بدلے میں ایران پر عائد عالمی پابندیاں ہٹانے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

بعد ازاں امریکا میں صدارتی انتخابات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نئے صدر بنے تھے اور انہوں نے گزشتہ برس ایران کے ساتھ ہوئے معاہدے سے دست برداری کا اعلان کرتے ہوئے اس پر دوبارہ پابندیاں عائد کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply