151

سعودی صحافی خشوگی کی لاش بھٹی میں جلا کر ٹھکانے لگانے کا انکشاف

Spread the love

انقرہ (جے ٹی این آن لائن) ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل

ہونے والے صحافی جمال خشوگی کی لاش کے ٹکڑوں کو سعودی

قونصل جنرل کی رہائش گاہ میں بھٹی میں جلانے کا انکشاف ہوا ہے.

قطری میڈیا کے مطابق ترک حکام کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں

جمال خشوگی کے قتل سے متعلق یہ بات سامنے آئی کہ سعودی قونصل

جنرل کے گھر میں موجود بھٹی میں جلائے جانے والے پلاسٹک کے تھیلوں

میں ممکنہ طور پر خشوگی کے جسم کے اعضا تھے، جو انہیں قتل کرنے

کے بعد یہاں منتقل کیے گئے تھے۔

ترک حکام کا مزید کہنا تھا سعودی صحافی کے قتل کے بعد سعودی قونصل جنرل

کے گھر پر باربی کیو کیا گیا جس کے لیے بڑے پیمانے پر گوشت کا آرڈر بھی کیا

گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جمال خشوگی کے جسم کے ٹکڑوں کو جلانے کے لیے تین دن

لگے۔ ترک تفتیش کاروں کو یہ بھی معلوم ہوا جب سعودی قونصل خانے کی دیوار

پر موجود نئے رنگ کو اتارا گیا تو اس کے اندر جمال خشوگی کے خون کے نشان

بھی دیکھے گئے .

قطری ٹی وی کا کہنا تھا ان کی یہ رپورٹ سیکیورٹی حکام، سیاست دانوں اور

جمال خاشقجی کے کچھ ترک دوستوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت پر مشتمل

ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ترک انٹیلی جنس چیف حکان فدان وہ پہلے ترک عہدیدار تھے

جنہوں نے سعودی عرب سے خشوگی کے لاپتہ ہونے سے متعلق رابطہ کیا تھا۔