139

شیری رحمان کا پاکستان بھارت حکومتوں کو دبنگ مشورہ

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری
رحمان نے کہا ہے جتنے بھی ڈوزیئر آئے گئے،ان میں کچھ نہیں ہوتا،

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کو مل بیٹھ کا معاملہ دیکھنا چاہئے، ڈوزیئر ڈپلومیسی ختم ہونی چاہئے۔

ایک انٹرویو میں شیری رحمان نے کہا کہ جتنے بھی ڈوزیئر آئے گئے ، ان میں کچھ نہیں ہوتا ، دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کو مل بیٹھ کا معاملہ دیکھنا چاہئے، ڈوزیئر ڈپلومیسی ختم ہونی چاہئے ، اس سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے بغیر دونوں ممالک کسی مسئلے پر آگے نہیں بڑھ سکتے ، پلوامہ واقعہ مقبوضہ کشمیر میں بھاتی مظالم کا نتیجہ ہے۔