Srinager,Kashmiri Protesting against India 193

بھارتی فوجی دہشتگردی جاری،مزید دو کشمیری نوجوان شہید

Spread the love

سرینگر(جے ٹی این آن لائن)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے
اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع پلوامہ میں مزید
دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع میں ترال
کے علاقے میر محلہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران
شہید جبکہ ایک مکان کو بھی باردودی مواد لگاکردھماکے سے اڑادیا۔

بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی یہ کارروائی گزشتہ شب شروع کی تھی جو آخری اطلاعات آنے تک جاری تھی۔

دوسری طرف جماعت اسلامی پر پابندی اور دفعہ 35Aکو تبدیل یا منسوخ کرنے کی کوششوں کے خلاف وادی بھر میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

علاقے میں تمام دکانیں اورکاروباری مراکز بند اورسڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔

دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیان کے علاقے نارواو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔