138

بی بی پاکدامن درباربحالی کیس،چیف سیکرٹری ،سیکرٹری اوقاف سے جواب طلب

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے بی بی پاک دامن
کے دربار کو اصل حالت میں بحال کرنے کیلئے دائر درخواست پر
چیف سیکرٹری اور سیکرٹری اوقاف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب
طلب کر لیا۔

ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس امین الدین خان نے سارہ بتول کی درخواست پر سماعت کی جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کی جانب سے بی بی
پاک دامن دربار کو 30ملین کی گرانٹ دی گئی

مقصد دربار کو اصل حالت میں بحال کرنا تھا مگر محکمہ اوقاف گرانٹ درباد کی بحالی پر خرچ نہیں کر رہا ۔

فاضل عدالت نے سیکرٹری اوقاف اور چیف سیکرٹری سے جوب طلب کرلیا ۔