87

نیب علیم خان کا مزید جسمانی ریمانڈ لینے میں ناکام،ریفرنس جلد دائر کرنے کا بھی انتباہ بھی مل گیا

Spread the love

ٓلاہور(جے ٹی این آن لائن) احتساب عدالت نے نیب کی مزید جسمانی
ریمانڈ کی استدعامسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما
سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو 14 روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل
بھجوا دیا اور نیب کو ملزم کے خلاف ریفرنس جلد دائر کرنے کی ہدایت
کر دی،

احتساب عدالت کے معزز جج نجم الحسن بخاری نے کی سماعت کی۔نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے موقف اپنایا علیم خان سے مزید تفتیش
درکار ہے اس لئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔

علیم خان نے دوران تفتیش اپنی کمپنیوں سے متعلق جواب دیئے نہ انکے چیف فنانشل آفیسر عمران انور تاحال شامل تفتیش ہوئے،

عبد العلیم خان کے وکیل نے مخالفت کرتے ہوئے کہا 28 دن جسمانی ریمانڈ پر ہو چکے،مزید کی ضرورت نہیں ہے اس دوران نیب ایک بھی نیا ثبوت سامنے نہیں لا سکا،

نیب تفتیشی ٹیم صرف انہی ثبوتوں پر انحصار کر رہی ہے جو ہم نے خود الیکشن کمیشن اور ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کو مہیا کر رکھے ہیں۔

عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کر کے عبد العلیم خان کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

عبدالعلیم خان کا پیشی کے موقع پرکہنا تھا اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے، نیب کے رویے پر کیس ختم ہونے کے بعد بات کروں گا۔

اللہ تعالی نے امتحان میں سرخرو کیا ،پہلے دن سے کہہ رہا ہوں میرا دامن صاف ہے۔نیب حکام کوئی غیرقانونی چیز ثابت نہیں کر سکے ، درخواست ضمانت دائر کرنے کے حوالے سے قانونی ٹیم فیصلہ کرئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply