146

بھارت کوسمندری محاذ پر بھی ہزیمت

Spread the love

کراچی(جے ٹی این آن لائن) بھارت کو فضائی کے بعد سمندری محاذ پر
بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ، پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ
لگا کر اسے پاکستان کے پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے اعلی پیشہ ورانہ مہارتوں کے
ساتھ ہر دم چوکنا رہتے ہوئے کامیابی سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس بھارتی
آبدوز کی اپنی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی ہر کوشش کو نا کام بنادیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا امن قائم رکھنے کی حکومتی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی آبدوز کو نشانہ نہیں بنایا گیا،بصورت دیگر وہ عین نشانہ پر تھی اور ہم اسے تباہ کر سکتے تھے.

انہوں نے کہا اس واقعہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے بھارت کو بھی امن کی طرف راغب ہونا چاہیے۔

یہ اہم کارنامہ پاکستان نیوی کی اعلی صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہے۔پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لئے پاک بحریہ ہر لمحہ مستعد و تیارہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ نومبر 2016 کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا۔