181

امریکہ کا جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم”تھاڈ”اسرائیل میں نصیب

Spread the love

برسلز(جے ٹی این آن لائن) یورپ میں امریکی کمان کی ترجمان نے
اعلان کیاہے کہ امریکی فوج نے جدید ترین میزائل شکن سسٹم تھاڈ کو
اسرائیل میں نصب کر دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان نے کہا اقدام کا مقصد اس
نوعیت کے ہتھیاروں کو دنیا بھر میں جلد تعینات کرنے کے حوالے سے
امریکی فوج کی صلاحیت کو جانچنا ہے۔

سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ترجمان نے اس عرصے کی وضاحت سے انکار کر دیا جو اس جدید دفاعی میزائل سسٹم کی اسرائیل میں تنصیب کے لیے درکار ہوا۔ یہ نظام امریکی عسکری کمپنی لوک ہیڈ مارٹن نے تیار کیا ہے۔