155

سوڈان حکومت کےخلاف سول نافرمانی تحریک زور پکڑ گئی

Spread the love

خرطوم(جے ٹی این آن لائن) سوڈان میں حکومت کےخلاف سول نافرمانی
کی تحریک زور پکڑتی جا رہی ہے ،گزشتہ روز ملک بھر میں سرکاری
ملازمین نے عام ہڑتال کی۔

ہڑتال کی کال کچھ عرصہ قبل پروفیشنلز ایسوسی ایشن نے دی تھی اور اسے حکمراں نظام کو رخصت کرنے کے لیے دباؤ کے واسطے جامع سول نافرمانی
پرعمل درآمد کی تیاری کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈان میں ڈاکٹروں، فارمیسسٹس، انجینئروں، اساتذہ اور وکلاء نے ہڑتال میں شرکت کی۔

ہڑتال دارالحکومت خرطوم سمیت سوڈان کی تمام ریاستوں میں چوبیس گھنٹے
کے لیے کی گئی۔

پیر کے روز سکیورٹی فورسز نے مشرقی شہر القضارف میں آنسو گیس کا استعمال کر کے مظاہرین کو منتشر کر دیا جو حکومت کے سقوط کا مطالبہ کر رہے تھے۔

علاوہ ازیں ام درمان شہر میں بھی معذور افراد نے اسی نوعیت کا احتجاجی مظاہرہ کیا۔