120

روس امریکہ سے سرد جنگ میں کئے ایٹمی معاہدہ سے دستبردار

Spread the love

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے سرد جنگ کے زمانے میں طے
پانے والے ایک جوہری معاہدے سے نکلنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ امریکا کی طرف سے
آئی این ایف نامی اس معاہدے سے نکلنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ۔

روسی صدارتی محل کریملن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ روسی
صدر ولادیمر پوٹن نے روس کے سابق سوویت یونین اور امریکا کے
درمیان طے پانے والے معاہدے سے نکلنے کے فیصلے پر باقاعدہ دستخط
کر دیے ہیں۔

امریکا نے رواں برس اگست میں اس معاہدے سے الگ ہونا ہے۔ یہ معاہدہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائلوں کی تیاری اور ان کے استعمال پر پابندی سے متعلق تھا۔