208

ڈاکٹر جمیل احمد خان کی امیج پروسیسنگ اینڈ کمپیوٹر ویژن میں پی ایچ ڈی مکمل

Spread the love

کوئٹہ(جے ٹی این آن لائن) بیوٹمز کے ڈاکٹر جمیل احمد خان نے
ہینگ یونگ یونیورسٹی سائوتھ کوریا سے الیکٹرونکس انجینئرنگ
کے ذیلی شعبہ ’ امیج پروسیسنگ اینڈ کمپیوٹر ویژن‘ میں پی ایچ ڈی
مکمل کر لی۔

انہوں نے ایم ایس لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی کاآغازمارچ 2014میں کیا تھا
ان کی ایس سی آئی انٹرنیشنل ریسرچ جرنلمیں دو پبلیکیشنز شائع ہو چکی ہیں۔
ان کا کام آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی ہے اور خواہش رکھتے ہیں بلوچستان میں زیادہ سے زیادہ تحقیقی ماحول اور رجحانات بنائے جائے تاکہ لوگ ریسرچ کی طرف آئیں اور ہم دنیا کی باقی قوموں کی طرح ترقی کرسکیں

وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے ڈاکٹر جمیل احمد خان کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا بیوٹمز میں قابل اساتذہ کی فہرست میں تیزی سے اضافہ مجموعی طور پر بلوچستان کے تعلیمی منظر میں بہتری لا رہا ہے۔