114

مولانا سمیع الحق قتل کیس،گرفتارملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

Spread the love

راولپنڈی(جے ٹی این آن لائن ) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزادچیمہ
نے سربراہ جمعیت علما اسلام (س) مولانا سمیع الحق کے سفاکانہ قتل کے
الزام میں گرفتاران کے پرسنل سیکریٹری کے جسمانی ریمانڈ میں مزید2یوم
کی توسیع کردی.

تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے گزشتہ روز موقع کے اہم گواہ احمد شاہ کو عدالت
میں پیش کر کے موقف اختیار کیا کہ مکمل جانچ پڑتال اور پولی گرافک ٹیسٹ
کے بعد ملزم کو باضابطہ گرفتار کیا گیا.

مولانا کے قتل کے وقت احمد شاہ گھر میں موجود تھا جس سے اہم شواہد مل سکتے ہیں ملزم سے تحقیقات کے لئے 8 یوم کا مزیدجسمانی ریمانڈ جاری کیا جائے .

عدالت نے8روزہ ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو مزید2یوم کے ریمانڈ پرتھانہ ایئر پورٹ پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے 7مارچ کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا.