101

امریکہ نے پاکستانیوں کیلئے ویزامہنگا اور مُدت کم کر دی

Spread the love

امریکا کی جانب سے پاکستان کے لیے نئی ویزا پالیسی متعارف کروا دی گئی ہے، منگل کونجی ٹی وی کے مطابق امریکا نے پاکستان کے لیے نئی ویزا پالیسی متعارف کرائی ہے، جس میں ویزا مدت 5 سال سے کم کرکے 3 ماہ کردی گئی ہے،اب امریکا پاکستانی صحافیوں کو 3 ماہ کا ویزا جاری کرے گاجبکہ سرکاری حکام کو ویزا کام کی مدت کو مدنظر رکھ کر جاری کیا جائے گا،دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی ویزے کی فیس 160 ڈالرز سے بڑھا کر 192 ڈالرز کردی گئی ہے، امریکا نے ویزا پالیسی اور فیس میں تبدیلی پاکستان کے اقدام کی وجہ سے کی ہے،پاکستان پہلے ہی امریکی شہریوں کے لیے ویزا مدت میں کمی جیسے اقدامات کرچکا ہے۔