83

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

Spread the love

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 25 ویں میچ

میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔پشاور زلمی

نے 125 رنز کا ہدف ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ابوظہبی

کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس

جیت کر پہلے لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور

قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز ہی مایوس کن رہا اور اوپنر اینٹن ڈیویچ 12

کے مجموعی اسکور پر ا?ؤٹ ہوئے جب کہ فخر زمان بھی 11 رنز بناکر پویلین

لوٹے۔حارث سہیل، ڈیوڈ ویز اور عمیر مسعود نے ٹیم کو سنبھالا دینے کی کوشش

کی تاہم قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔

لاہور کی جانب سے حارث سہیل 43، ڈیوڈ ویز 26 اور عمیر مسعود 22 رنز بناکر

نمایاں رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے ملز نے 3، ثمین گل نے 2، ڈاؤسن اور

وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔لاہور قلندرز کے 125 رنز کے

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی اننگز کا ا?غاز کامران اکمل اور امام الحق نے

کیا لیکن پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے امام الحق کو آؤٹ کیا۔ دوسرے ہی

اوور میں راحت علی نے کامران اکمل کی وکٹ لی جس کے بعد اگلے ہی اوور میں

شاہین شاہ ا?فریدی نے عمر امین اور ڈاؤسن کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پشاور کی

پانچویں وکٹ پولارڈ کی گری جو کہ 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ 20 رنز پر آدھی ٹیم

آؤٹ ہونے کے بعد مصباح الحق اور ڈیرن سیمی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ

کیا اور 100 رنز کی شراکت قائم کی تاہم ڈیرین سیمی آخری اوور میں بولڈ ہوئے۔

پشاور نے 20 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا۔ زلمی کی

جانب سے مصباح الحق 59 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ڈیرن سیمی نے 46

رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے 3، راحت علی اور

ڈیوڈ ویز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply