57

دہشتگرد تنظیموں کے اثاثے منجمد کرنے کیلئے وزارت خارجہ متحرک

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل
کی فہرست میں شامل دہشتگردتنظیموں کے اثاثہجات منجمند کرنے کے حکم
پرعملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں سلامتی
کونسل کے احکاما ت پرعملدرآمد سلامتی کونسل ایکٹ 1948 کے تحت کیا گیا
ہے جس کے تحت دہشتگرد تنظیموں کے اثاثہ جات منجمند کرنے کے2019
کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اعلامیہ جاری کرنے کا مقصد سلامتی کونسل کی پابندیوں
پرعملدرآمد کا طریقہ کار طے کرنا ہے، یہ آرڈر افراد یا اداروں پر سلامتی کونسل
کی پابندیوں پرعملدرآمد کیلئے جاری کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مطابق پابندیوں کے تحت حکومتوں کو افراد یا
اداروں کے اثاثے منجمد کرنا ہوتےہیں۔ آرڈر 2019 کو سلامتی کونسل اور ایف
اے ٹی ایف کے معیارکے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

دہشت گردوں اور تنظیموں کے حوالہ سے وزارت خارجہ میں سینٹرل اتھارٹی قائم کرنے
کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اتھارٹی دہشت گرد افراد اور تنظیموں کے اکائونٹس سے متعلق
کارروائی کی سفارش کرے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق یہ فیصلہ 28فروری کو دفتر خارجہ میں ہونیوالے اجلاس میں
کیا گیا تھا ۔

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پہلے ہی مطالبات کی ایک فہرست آئی ہوئی ہے تاہم ان پر
عملدرآمد کیلئے پاکستان میں کوئی ایسا ادارہ نہیں جو بین الاقوامی فورمز اور پاکستان
کے ایسے اداروں کیسا تھ رابطہ کاری کا کام کرسکے جو دہشت گردی سے متعلق
معاملات کوہینڈل کرتے ہیں ۔

سینٹرل اتھارٹی قائم کرنے کے حوالہ سے رہنما اصول گزشتہ اجلاس میں مرتب کرلئے
گئے تھے ۔

بین الاقوامی اداروں اور فورمز کی جانب سے اثاثوں کی ضبطی اور اکائونٹس فریز
کرنے کے حوالہ سے جو ہدایات آئیں گی ان پر عملدرآمدکا کام متعلقہ اتھارٹی کی جانب سے
کیا جائے گا

متعلقہ بین الاقوامی فورمز کو عملدرآمد رپورٹ بھی بھجوائی جائےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply