256

دانش تیمور گیم شو کی میزبانی کے فرائض انجام دینے لگے

Spread the love

فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار دانش تیمور ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں

اداکاری کرنے کے بعد گیم شو کی میزبانی کے فرائض انجام دینے لگے ۔تفصیلات

کے مطابق اداکار دانش تیمور نے ایک نجی ٹی وی چینل سے شروع ہونے والے

نئے گیم شو کی میزبانی کے فرائض انجام دینے شروع کر دیئے ہیں ۔انکی میزبانی

کے انداز کو عوامی حلقوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے ۔ اس سے

قبل دانش تیمور صرف فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں ہی کام کیا کرتے تھے ۔ اس

حوالے سے دانش تیمور کا کہنا ہے کہ یہ میرے لیے بڑا دلچسپ تجربہ ہے جس

سے بھرپور لطف اندوز ہو رہاہے۔گیم شو میں جہاں لوگ کھیلنے کے لئے آتے ہیں

انکے ساتھ مجھے کھیلتے ہوئے زیادہ مزہ آتا ہے ، میرا شو اپنے انداز سے ایک

منفرد شو ہے ۔