145

مودی کودھچکا، خاتون رکن اسمبلی نے بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی

Spread the love

بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیراعظم مودی کو اپنی ہی پالیسیاں گلے پڑنے لگیں جس

کی وجہ سے ان کی جماعت کے منتخب اراکین پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے

والی خاتون ساوتری بائی نے اپنی پارٹی کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے نہ

صرف بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا بلکہ کانگریس جماعت میں شمولیت اختیار

کرلی۔خاتون رکن پارلیمنٹ نے نئی دہلی میں راہول گاندھی اور سونیا گاندھی سے

ملاقات کی اور اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس میں شمولیت کا

باقاعدہ اعلان کیا۔ساوتری بانو کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پارٹی سے متعدد بار

تحفظات کا اظہار کیا اور انہیں بتایا کہ جنگی جارحیت کی وجہ سے ملک کو

نقصان ہوگا مگر میری بات پر کان نہیں دھے گئے۔ ساوتری نے اپنی سابقہ جماعت

پر الزام عائد کیا کہ وہ بھارت میں معاشرے کو تقسیم کررہی ہے جس کی وجہ سے

لوگوں کے تحفظات بہت زیادہ بڑھ رہے ہیں۔