91

ملکی حالات اجازت نہیں دیتے،حکومت کومشکل میں ڈالنے کیلئے بہت کچھ کر سکتے ہیں، زرداری

Spread the love

لاہور (نمائندہ خصوصی)سابق صدر پا کستان آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ

ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اس لیے چپ ہیں ورنہ حکومت کو مشکل میں

ڈالنے کے لئے بہت کچھ کر سکتے ہیں،پیر کو بلاول ہا ئوس لاہور میں سابق صدر

اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری سے قمرزمان کائرہ ، اسلم گل اور

حسن مرتضی سمیت دیگر پارٹی رہنما ئوں نے ملاقات کی جس میں ملک کی

سیاسی صورتحال، پنجاب کی تنظیمی اور سیاسی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ موجودہ وفاقی حکومت صوبوں کے

حقوق غصب کر رہی ہے، وفاق سندھ اور بلوچستان کے مالی وسائل نہیں دے رہا،

مجھے پتہ ہے کہ پنجاب میں بھی اپوزیشن ارکان کو ایک نلکا تک نہیں دیا جا رہا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے اس لیے ابھی ہم

چپ ہیں، سیاست کرنے پر آئیں تو بہت اچھا کھیل سکتے ہیں تاہم ملکی حالات

اجازت نہیں دے رہے کہ پارٹی سیاست کریں، حالات اجازت دیتے تو حکومت کو

مشکل میں ڈالنے کیلئے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف

زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاست بدلے گی، قائدین عوام کے ساتھ رابطے

بڑھائیں، میں خود بھی جلد جنوبی پنجاب سے پنجاب کے دورے کا آغاز کروں گا،

پنجاب اسمبلی میں ہماری تعداد کم سہی لیکن آواز توانا ہے۔دریں اثنا ہمارے نمائندہ

خصوصی کے مطابق آصف علی زرداری گزشتہ روز لاہور سے اسلام آباد روانہ

ہوگئے ہیں ۔وہ ہفتہ کی رات کو لاہور آئے تھے اور اتوار کے روز انہوں نے پارٹی

کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چودھری ذکاء اشرف کی بیٹی کی شادی کی

تقریب میں شرکت کی تھی اور پیر کے دن انہوں نے پارٹی کے پنجاب کے

عہدیداروں کے ساتھ بھی ملاقات کی ۔