144

مودی کوبدتمیز ترین وزیراعظم قراردینے پر بھارتی ٹاک شو میں ہنگامہ برپا

Spread the love

نریندری مودی کو دنیا کا بدتمیزی ترین وزیراعظم قرار دیئے جانے پر بھارت کے

ایک ٹی وی ٹاک شو میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ٹاک شو کو وزیراعظم نریندر مودی

کے ایک قریبی ساتھی چلا رہے تھے ۔ہال میں موجود راشد علوی نامی شخص نے

کہا کہ بھارت سرکار دعویٰ کرتی ہے کہ بیرونی دنیا میں ہماری ساکھ بہت بہتر

ہوئی ہے لیکن جب ہم گوگل پر بدترین بدتمیز کا نام لکھتے ہیں تو فوری طورپر

وزیراعظم نریندر مودی کا چہرہ دکھایاجاتا ہے ۔یہ کیسی ساکھ ہے کہ گوگل بھارت

کے وزیراعظم کو دنیا کا سب سے بڑا بدتمیز شخص دکھا رہا ہے اس پرہال میں

موجود لوگوں نے نعرے لگانے شروع کردیئے اور کہا کہ درحقیقت راہول گاندھی

بدتمیز انسان ہے ،ہال میں موجود لوگوں نے مطالبہ کیا کہ نریندرمودی کیخلاف

ریمارکس واپس لئے جائیں لیکن پروگرام کے میزبان نے کہا کہ اپنا نقطہ نظر بیان

کرنا ہر شہری کا حق ہے ۔