121

ہیکرز نے بھارتی حکومت اورحساس اداروں کی 90ویب سائیٹس ہیک کرلیں

Spread the love

پاک بھارت کشیدگی کے سائے میں نامعلوم ہیکرز نے بھارتی حکومت اورحساس

اداروں کی 90ویب سائیٹس ہیک کرلیں،بھارتی ٹی وی کے مطابق نام ظاہر نہ

کرنے کی شرط پر بھارتی عہدیدارنے بتایاکہ پلوامہ حملے کے بعد جاری پاک

بھارت کشیدگی کے دوران نامعلوم ہیکرز نے بھارتی حکومت اورحساس اداروں

کی 90ویب سائیٹس ہیک کیں تاہم حکومت نے فوری ردعمل ظاہرکرتے ہوئے ان

تمام ویب سائیٹس کو بحال کرالیا،عہدیدارنے بتایاکہ یہ غیرمتوقع حملے بھارتی

اداروں کو نقصان پہنچانے کے لیے کیے گئے تاہم ہیکرز کو اپنے ناپاک مقاصد

میں کامیابی نہیں ملی۔