133

طالبان کا ہلمند بیس پر حملہ، 23 افغان فوجی ہلاک،جوابی کارروائی میں 20جنگجو مار ے گئے،حکام کا دعویٰ

Spread the love

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان میں طالبان نے امریکی و افغان فورسز کی

مشترکہ ملٹری بیس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 23 افغان سکیو ر ٹی اہلکار

ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے

مطابق طالبان نے افغان صوبے ہلمند کے شہر شوراب میں امریکہ افغان فورسز

کی مشترکہ ملٹری بیس پر حملہ جدید ہتھیاروں اور خود کش بمباروں کی مدد سے

کیا۔افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے طالبان کے حملوں میں 23 اہلکاروں

کی ہلاکت اور 15 کے زخمی ہونے کی تصدیق جبکہ جوابی کارروائی میں 20

دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ترجمان گورنر ہلمند نے بھی کارروائی میں

23 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا طالبان نے حملے کیلئے 7 خود کش بمبار

تعینا ت کیے تھے جو جھڑپوں کے دوران مارے گئے۔دوسری جانب طالبان نے

ہلمند ملٹری بیس پر حملے کو شوراب فدائی آپریشن کا نام دیتے ہو ئے 400 کے

قریب امریکی اور افغان سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔طالبان کی

ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے فدائی آپریشن میں 9 حملہ آوروں نے

حصہ لیا جس کے نتیجے میں پائلٹوں سمیت 137 امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

اس کے علاوہ طالبان کی جانب سے حملے میں متعدد ہیلی کاپٹر اور جنگی

طیارے، ہاموی اور بکتر بند ٹینک، کئی گاڑیاں گاڑیاں، فوجی ایمبولینس، آئل

ٹینکر، لاجسٹک ڈپو، اسلحہ ڈپو اور طیاروں کا بڑا ورکشاپ سمیت فوجی تنصیبات

کا 40 فیصد تباہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔افغان حکام یا امریکی فوج کی جانب

سے تاحال طالبان کے دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ۔