86

وزیر اعظم کا پیغام امن ،پی ٹی آئی کا ’’ ہندی زبان ‘‘میں ری ٹوئٹ

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے بھارت کے شہریوں تک

وزیراعظم عمران خان کے امن مشن کو پہنچانے کیلئے ‘ہند ی زبان’ کا سہارا لیکر

سب کو حیران کر دیا۔بھارت کیساتھ شدید کشیدگی میں بھی مسلسل امن کی بات

کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو جہاں دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے ،وہیں

سوشل میڈیا پر انہیں نوبل امن انعام دینے کی مہم بھی جاری ہے۔عمران خان نے

اس مہم کے حوالے سے پیر کی صبح ایک ٹوئٹ کی ا و ر مؤقف اختیار کیا ’میں

امن کے نوبل انعام کا حقدار نہیںانعام کا مستحق وہ شخص ہو گا جو کشمیری عوام

کی امنگوں کی روشنی میں تنازعہ کشمیر کا حل تلا ش اور برصغیر میں امن و

انسانی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔وزیراعظم نے یہ پیغام انگریزی اور اردو

زبانوں میں اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کیا جسے بعد ازاں ان کی جماعت نے

ہندی زبان میں لکھ کر اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔سوشل میڈیا کی اہمیت اور رسائی

کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر کے رہنما مختلف مقامی زبانوں میں اپنے پیغامات جاری

کرتے ہیں تاکہ انہیں زیادہ لوگوں تک پہنچایا جا سکے۔پاکستان اور بھارت میں

کشیدگی پر گزشتہ روز امارات کے ڈپٹی سپریم کمانڈر محمد بن زائد نے اردو اور

ہندی زبانوں میں ٹوئٹ کرکے اپنا پیغام دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply