160

پاک فضائیہ کی کامیاب کارروائی ،جے ایف 17 تھنڈر بنانیوالی چینی کمپنی کے شیئرز میں اضافہ

Spread the love

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی جانب سے 2 بھارتی طیارے تباہ کرنے کے

بعد جے ایف 17 تھنڈر بنانیوالی چینی کمپنی کے شیئرز میں اضا فہ ہوگیا۔پاک

فضائیہ کے سابق ایئر چیف مارشل شاہد لطیف نے اس ضمن میں ایک ٹویٹ کیا تھا

جس میں انہوں نے لکھا فخریہ اعلان کرتا ہو ں میں سال 2001 سے 2008 کے

جنرل پرویز مشرف کے عہد میں پاک چین مشترکہ منصوبے کا پراجیکٹ ڈائریکٹر

تھا اور پاکستانی فضائی حدود میں مداخلت کرنیوالے بھارتی جیٹ طیاروں کو اسی

جی ایف 17 تھنڈر طیارے نے مار گرایا۔ٹویٹ کے 2 گھنٹے کے اندر ہی سچوان

چینگ فائی انٹی گریشن ٹیکنالوجی (سی اے سی۔ ایس سی آئی ٹی) کیساتھ کام

کرنیوالی ذیلی کمپنی چینگ ڈو ایئر کرافٹ کارپوریشن (سی اے سی) کے شیئر

زبڑھ گئے اور صرف 5 منٹ میں ان میں 10 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا۔