107

پاک بھارت کشیدگی کیخلاف برطانیہ میں پاکستانی اور بھارتی طلبا متحدہوگئے

Spread the love

پاک بھارت کشیدگی کے خلاف برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے پاکستانی اور

بھارتی طلبا ایک ہوگئے، مشترکہ بیان میں دونوں ملکوں کے رہنمائوں سے باہمی

مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔میڈیار پورٹ کے

مطابق آکسفورڈ کے پاکستانی اور بھارتی طلبا کے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا

کہ جنگ ایک بھیانک چیز ہے جس کے نتیجے میں صرف موت اورنا ختم ہونے

والے غم ملتے ہیں۔پاکستان، بھارت اور دنیا بھر کے تمام بھارتی اور پاکستانی

لوگوں سے اپیل ہے کہ نفرت کے بیانیے کو رد کر کے آپس میں اتحاد قائم کریں۔