109

سمجھوتہ ایکسپریس بحال، 190مسافروں کو لے کر بھارت روانہ

Spread the love

پاک بھارت کشیدگی کے باعث بند ہونے والی سمجھوتہ ایکسپریس 190 مسافروں

کو لے کر بھارت کے لیے روانہ ہوگئی، سمجھوتہ ٹرین کو گزشتہ جمعرات کو بند

کیا گیا تھا،تفصیلات کے مطابق پیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان سمجھوتہ

ایکسپریس بحال کردی گئی، بھا رت روا نگی کے وقت 7مال بردار بوگیاں بھی

ٹرین کے ساتھ لگائی گئی ہیں، ٹرین روانگی کے وقت مسافر مطمئن نظر آئے،

مسافروں کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات جاری رہنے

چاہئیں، ٹرین روانگی کے وقت ریلوے سٹیشن پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے۔