157

کابل، سیلاب نے تباہی مچا دی، 30افرادجاں بحق، متعدد لا پتہ،ایمر جنسی نافذ

Spread the love

افغانستان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی جس کے باعث

30افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہوگئے،سیلاب کی زد میں آ کر متعدد گھر بہہ

گئے،گورنر نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ ریسکیو کا عملہ جائے

وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے

مطابق افغانستان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی جس

کے باعث 30افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افغان صوبے

قندھار میں چند روز سے جاری بارشوں سے سیلاب آگیا، اب تک 20افراد ہلاک

جبکہ کئی لاپتہ ہیں، سیلاب کی زد میں آ کر متعدد گھر بہہ گئے۔غیر ملکی خبر

رساں ادارے کا کہنا ہے کہ صوبے کے گورنر نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ

کردی جبکہ ریسکیو کا عملہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف

ہے۔حکام کے مطابق یہ قندھار میں گزشتہ 7برس کے دوران یہ بدترین سیلاب ہے

اور شدید بارش کے باعث امدادی کاموں میں بھی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔