109

شہزاد محمد بن سلمان اور عمران خان عالم اسلام کی تقدیر بدل دینگے، پیشگوئی

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) بین الاقوامی شہرت یافتہ آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کریم خان نے کہا ہے
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم عمران خان کے ستارے آپس میں بہت مماثلت
رکھتے ہیں،

شہزادہ کی پیدائش 31اگست1985اور ابھار مشتری ہے ۔ شہزادہ محمد بن سلمان اور عمران خان کی ستارے
انتہائی روشن ہیں، دونوں طویل حکمرانی کریں گے اورعالم اسلام کی تقدیر بدل دیں گے ۔

اپنے ایک اعلامیہ میں پروفیسر فضل کر یم خان نے کہا زائچہ کے مطابق اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو
سعودی عرب اپنا وزن پاکستان کے پلڑے میں ڈالے گا اور بھارت کو تیل کی سپلائی بند کر دے گا ۔

عمران خان کے دور میں پاکستان غیر ملکی قرضوں سے نجات حاصل کرے گا جس میں عرب ممالک کی
پانچ شخصیات اہم کردار ادا کریں گی ۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ایماء پر بھارتی جادوگروں نے سعودی ولی عہد کے پاکستان کی جانب
جھکائو کوختم کرنے کیلئے عمل شروع کر رکھا ہے لیکن انہیںاس میں ناکامی ہو گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply