160

جھوٹی خبروں میں بھارت سب سے آگے،برطانوی میڈیا

Spread the love

لندن (جے ٹی این آن لائن) جھوٹی خبروں میں بھارت سب سے آگے ہے جس کا انکشاف برطانوی اخبار
نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔

نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں برطانوی اخبار کے حوالے سے بتایا بھارت میں ہونے والے ایک سروے
میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 64 فیصد بھارتیوں کو جعلی خبروں کا سامنا ہے

برطانوی اخبار ایوننگ اسٹینڈرڈ کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک میں جعلی خبروں کی شرح 57 فیصد ہے
اس کے علاوہ 54 فیصد بھارتی انٹرنیٹ پر افواہوں سے متاثر ہیں جبکہ دنیا میں یہ شرح 50 فیصد ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے بھارت میں انٹرنیٹ پر پھیلنے والی افواہوں کے نتیجے میں قتل کے واقعات میں تشویش
ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔