183

مختاراں مائی کی نظرثانی درخواست پر سماعت بدھ کو ہوگی

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) سپریم کورٹ میں مختاراں مائی کی پنچایت کے حکم پر زیادتی کے معاملے
پر نظرثانی درخواست پر بدھ کو ہوگی ۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مختاراں مائی کی نظرثانی درخواست پر سماعت جسٹس گلزار احمد کی
سربراہی میں 3 رکنی بینچ کریگا ،جس کیلئے مختاراں مائی کے وکیل اعتزاز احسن کو نوٹس جاری کر دیا گیا

۔واضح رہے جون 2002 میں مختاراں مائی کو، ان کے چھوٹے بھائی کے مخالف قبیلے کی خاتون سے مبینہ
ناجائز تعلقات پر پنچایت کے حکم پر اجتماعی بد اخلاقی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

انہوں نے 14 ملزمان پربد اخلاقی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا اور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسی
سال اگست میں 6 ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی،

جن میں سے 4 ریپ میں ملوث اور 2 پنچایت کا حصہ تھے جبکہ دیگر 8 افراد کو بری کردیا گیا تھا۔لاہور ہائی
کورٹ کے ملتان بینچ نے 2005 میں چھ میں سے 5 ملز ما ن کو نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے
بری کردیا تھا،

جبکہ ملزم عبدالخالق کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ پانچوں ملزمان کی بریت کے خلاف
مختاراں مائی نے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں جس پر سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار
رکھتے ہوئے اپریل 2011 میں اپیلیں مسترد کر دی تھیں۔

مختاراں مائی نے رواں سال مئی میں سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواستیں دائر کی تھیں جس پر 8 سال بعد بدھ
کو سماعت ہوگی۔

نظرثانی کی درخواست میں مختاراں مائی نے کہا تھا سپریم کورٹ کی جانب سے دیا گیا یہ فیصلہ انصاف کی
بہت بڑی ناکامی تھی۔