75

مودی ہوش کے ناخن لے،بلوچ قوم جارحیت کا دندان شکن جواب دے گی ، ڈاکٹر جمعہ خان

Spread the love

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں ) اوورسیز پاکستانی بلوچ یونٹی کے سربراہ ڈاکٹر جمعہ خان مری نے
اعلان کیا ہے اگر بھارت نے پاکستان کیخلاف جارحیت کا ارتکاب کیا تو پاک افواج کےساتھ دندان شکن جواب
ملے گا

مری قبائل کے نوجوان بھی مادر وطن پاکستان کے دفاع کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک پیش کرنے کیلئے
پرعزم ہیں۔

گزشتہ روزاووسیز پاکستانی بلوچ یونیٹی کے قیام کی پہلی سالگرہ کے موقع پرماسکو میں منعقدہ تقریب سے خطاب
میں انکا مزید کہنا تھا بھارت کے تنخواہ دار مٹھی بھر غداروں کی وجہ سے بلوچ قوم کا مستقبل برباد نہیں ہونے
دیا جائیگا ،

گوادر پورٹ اور سی پیک کے منصوبے بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدلنے کے منصوبے ہیں جنہیں ناکام بنانے
کیلئے بی ایل اے کے دہشت گرد اپنے بیرونی آقائوں کے اشاروں پر کھیل رہے ہیں

بلوچ نوجوان ان کے ناپاک عزائم کو پوری طرح سمجھ چکے ہیں ، اس لیے وہ ان سے لا تعلقی اختیار کرکے
پاکستان کیساتھ اپنی وفاداری کے اعلانات کر رہے ہیں۔

تقریب کے آغاز پر پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا تو تقریب کے تمام شرکاء نے کھڑے ہوکر اور مل کر
پاکستان کا ترانہ گایا اور اختتام پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply