146

خطیب مسجد قباء شیخ صالح المغامسی کی مسلم دنیا سے انوکھی آرزو

Spread the love

مدینہ منورہ(جے ٹی این آن لائن) مسجد قبا کے امام و خطیب اور معروف عالم دین شیخ صالح المغامسی نے
آرزو ظاہر کی ہے کہ کاش تمام مسلم ممالک رمضان المبارک کا آخری عشرہ عبادت کیلئے مختص کردیں۔

ہر مسلم ملک میں 19رمضان کو ڈیوٹی کا آخری دن قرار دیدیا جائےاور لوگ آخری عشرہ میں عبادت
کیلئے یکسو ہوجائیں۔

سعودی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکا کہنا تھا ایسے ملازم جن کی ڈیوٹی آخری
عشرے میں ضروری ہو انہیں ڈیوٹی دینے پراعزازی محنتانے سے نوازجائے۔

المغامسی نے کہا وہ ’’العقال‘‘ استعمال نہیں کرتے۔ وہ اسے نہ تو حرام سمجھتے ہیں اور نہ ہی اس کے
استعمال کے بارے میں کسی شک و شبے میں مبتلا ہیں۔

سعودی عوام کا یہ قومی لباس ہے۔ انکی روایت ہے۔ انکے لئے یہ باعث فخر ہے۔