219

چنچل مزاج پاکستان دوست جرمن سفیر مارٹن کوبلر حلوائی بن گئے

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلر
نے واپسی کی تیاری شروع کردی۔

مارٹن کوبلرکی جانگ سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں جلد ریٹائرمنٹ کی خبر دیے جانے پران کے پاکستانی مداح
مایوس ہوگئے۔

چنچل مزاج جرمن سفیر نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں حلوہ بناتے دیکھا گیا تصویر پر مداحوں
سے رائے لیتے ہوئے مارٹن کوبلر نے کہا آپ کا کیا خیال ہے مجھے ریٹائرمنٹ کے بعد یہ کام شروع کرنا چاہیے
یا نہیں.

حلوہ بنانے میں میری مدد کریں۔ جرمن سفیر کی ٹوئٹ کے بعد پاکستانی مداحوں نے مارٹن کوبلر کی ریٹائرمنٹ
کی خبر کو مایوس کن قرار دیا اور کہا وہ انہیں پاکستان میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔

راحیل بھٹی نامی ٹوئٹر صارف نے مارٹن کوبلر کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا آپ کو کہیں بھی جانے کی
ضرورت نہیں، اب آپ پاکستانی ہیں۔

محمد حسن نامی ٹوئٹر صارف نے کہا سر پاکستانی قوم آپ کو ہمیشہ یاد رکھے گی، جب دنیا پاکستان کو
دہشت گرد کہہ رہی تھی تو آپ نے دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھایا، ہم آپ کو بہت یاد رکھیں گے۔

ملک جواد نے لکھا نہیں سر آپ واپس آکر پاکستان میں کاروبار کریں، انشاء اللہ پاکستان میں جلد اچھا وقت
آرہا ہے۔

عاصم اقبال نامی صارف نے کہا آپ کی ریٹائرمنٹ کا سن کر بہت افسوس ہوا، آپ پاکستان کے دوست
ملک جرمنی کے حقیقی سفیر ہیں، آپ نے پاکستان کا سافٹ امیج دکھانے میں جتے رہے اور پاکستان
کے 22 کروڑ عوام آپ سے ہمیشہ پیار کرتے رہیں گے۔