143

چین میں دنیا کے پہلے جی فائیو موٹروے کی تعمیر

Spread the love

بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں فائیو جی انٹرنیٹ رواں سال متعارف کروائے جانے کا اعلان کیا جا چکا ہے
اور برطانیہ میں موبائل فون آپریٹرز نے اس حوالے سے کھربوں روپے کی ادائیگی بھی کر دی ہے تاکہ
سب سے پہلے اپنے صارفین کو 5جی کی سہولت دے سکیں

چین میں ایک فائیو جی ریلوے سٹیشن قائم کرکے پہلے ہی مسافروں کو یہ جدید ترین سروس فراہم کی جا چکی ہے
اور اب وہاں 5جی ٹیکنالوجی سے لیس ایک سمارٹ ہائی وے بھی تعمیر کی جا رہی ہے۔

یہ ہائی وے چین کے وسطی صوبہ ہیبی میں قائم کی جائے گی۔ چائنا ٹیلی کمیونی کیشن اور ایکسپریس آپریٹرز
اتھارٹی کے مطابق ہیبی کے ہائی ویز پر سمارٹ ٹول 5 جی سٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔

ابتدائی طور پر اس نظام کا تجرباتی مطالعہ کیا جائے گا۔ شاہراہوں پر5 جی وائرلیس ٹیکنالوجی یا سمارٹ نیٹ
ورک کی تنصیب سے خود کار ڈرائیونگ کے تجربات بھی آسان ہوجائیں گے .

رئیل ٹائم ٹریفک انفارمیشن کا حصول اور ڈیٹا تک رسائی بھی ممکن ہوپائے گی۔ چائنا موبائل نے صوبائی
دارالحکومت ووہان میں 31 فائیو جی سٹیشنز قائم کردیئے ہیں۔