161

بھارت، مٹن کے بجائے چکن سے تواضع پرشادی کدہ میدان جنگ بن گیا

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں لڑکی والوں کی طرف سے بارات کو مٹن کی بجائے مرغی
کا گوشت کھلانے پر جھگڑاہو گیا اور تقریب میدان جنگ بن گئی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں مٹن نہ کھلانے پر لڑکے والوں
نے مارپیٹ شروع کر دی اور جواب میں لڑکی والوں نے بھی دھاوا بول دیا۔

بس پھر کیا تھا، کرسی، میز، پرات اور چمچ، جس کے ہاتھ جو لگا کس کر مخالف کو دے مارا۔ رپورٹ
کے مطابق دونوں طرف سے شدید مارپیٹ اور کرسیاں وغیرہ لگنے سے 8افراد شدید زخمی ہو گئے
جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

بتایا گیا ہے لڑائی میں 100سے زائد کرسیاں ٹوٹ گئیں اور بالآخر پولیس کو مداخلت کرکے مٹن اور
چکن کے مسئلے پر ہونے والی جنگ رکوانی پڑی۔ پولیس نے فریقین سے متعدد افراد کو حراست میں
لے کر تھانے میں بند کر دیا ہے۔