125

چلی، تربیت یافتہ عقاب کی اپنے پیرا گلائیڈر مالک کے ہمراہ پرواز

Spread the love

سانتیاگو(جے ٹی این آن لائن) چلی میں شاہین کے ایک شوقین نے پیراگلائیڈنگ کے دوران شاہین کو
اپنے ساتھ محو پرواز کرکے پرندے سے دوستی کا منفرد ثبوت دیا ہے۔

تربیت یافتہ شاہین مالک کی پیرا گلائیڈنگ کے دوران اس کے ساتھ ساتھ ا اڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شاہین اور اس کے مالک کے فضاء میں ایک ساتھ پرواز دونوں کے درمیان باہمی ربط اور تعلق کا
پتا دیتی ہے۔

37 سالہ اربیل مارینکوفیٹچ کو شاہین پالنے کا بچپن سے شوق تھا۔ اس وقت اس کے پاس باس ہاریس نسل
کا ایک شاہین ہے۔ یہ شاہین اس نے چھوٹی عمر میں لے لیا تھا۔

وہ ہر ہفتے شاہین کو ساتھ رکھتا ہے اور پہاڑ کی چوٹی پر جا کرپیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے بھی پرواز میں
اپنے ساتھ اڑتا ہے۔