176

این ایچ اے میں اربوں کے ٹھیکے بغیرانشورنس گارنٹی الاٹ ،کوئی پوچھنے والا ہی نہیں

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی حکام نے پانچ ارب روپے کے ترقیاتی کاموں
کے ٹھیکے دیتے وقت نجی کمپنیوں سے انشورنس کی گارنٹی نہ وصول کرکے قومی خزانے کو
کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا دیا ہے۔

جنرل منیجر کنسٹرکشن جنوبی پنجاب نے مختلف نوعیت کے 15 کروڑ سے زائد مالیت کے ٹھیکے
انشورنس گارنٹی کے بغیر دے رکھے ہین اس سے من پسند کمپنی کو ملین روپے کا فائدہ دیا گیا ہے۔

جنرل منیجر ملتان نے دو ارب پچھتر کروڑ مالیت کے ٹھیکے انشورنس گارنٹی کے بغیرمن پسند نجی
کمپنی کے حوالے کر کے کمپنی کو تین کروڑ پچھہتر لاکھ کا فائدہ دے رکھا ہے .

جنرل منیجر نارتھ لاہور نے بھی دو ارب تیرہ کروڑ کے ٹھیکے دے کر نجی کمپنی کو دو ملین روپے
کا فائدہ دے رکھااہے تاہم نئے چیئرمین این ایچ اے نے متعلقہ حکام سے باز پرس ہی نہیں کی

قانون کے مطابق نجی کمپنی کو ٹھیکے دیتے وقت انشورنس گارنٹی لینا ضروری ہے اور جو کمپنی
انشورنس کی گارنٹی نہ دے اس کو ٹھیکہ نہیں دیا جا سکتا.جی ایم نے وضاحت تک طلب نہیں کی۔