164

واشنگٹن،پاکستانی سکالر، فلسفی جاوید بھٹو دن دیہاڑے بھر بازار میں قتل

Spread the love

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن) امریکا میں جنوب مشرقی واشنگٹن میں سٹور کے باہر فائرنگ سے سکالر اور فلسفی
64 سالہ جاوید بھٹو جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے جاوید بھٹو کے قتل کے الزام میں 45 سالہ شخص ہلمین جورڈن کو حراست میں لے لیا۔ ادارے کے مطابق
جاوید بھٹو کو تقریبا صبح 11 بجے کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا،

حملہ آور مبینہ طور پر ان کا پڑوسی ہے اور جاوید بھٹو کے ساتھ کوئی تنازع چل رہا تھا۔ جاوید بھٹو کے اہل خانہ
کے رکن کا کہنا تھا حملہ آوربہت زیادہ شراب پیتا تھا اور اکثر بہت چلاتا اور عجیب رویہ رکھتا تھا،

سندھ یونیورسٹی میں شعبہ فلسفہ کے سابق سربراہ جاوید بھٹو کی جانب سے حال ہی میں ان کے خلاف عمارت
کے مالک سے شکایت کی تھی۔جاوید بھٹو صحافی نفیسہ ہود بھائی کے شوہر اور معروف پاکستانی ماہر طبیعات
پرویز ہود بھائی کے بہنوئی تھے۔ اور ان دنوں امریکہ میں مستقل مقیم تھے.