221

بھارتی اداکارہ پرنکاچوپڑا کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے بھارتی اداکارہ پرنکاچوپڑاسے
خیر سگالی سفیر کا عہدہ واپس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے بھارتی اداکارہ پرنکاچوپڑا اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف کی گڈول ایمبیسیڈر
ہیں۔ان کی ذمہ داری انسان دوستی اورغیر جانبداری کا پیغام پوری دنیا تک پہنچانا ہے۔

اداکارہ نے بھارتی فضائیہ کے حملے کی کھل کر حمایت کی۔ لہذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اقوام متحدہ سے
مطالبہ کرتا ہے بھارتی اداکارہ پرنکا چوپڑا سے یونیسف کی خیر سگالی سفیر کا عہدہ واپس لیا جائے۔

انسانوں میں نفرت پھیلانے والوں کو ایسا عہدہ دینا انسانیت کی توہین ہے۔