117

پاکستانی فلم پروجیکٹ غازی کے ریلیز کرنےکی تاریخ پھر تبدیل

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) 22 مارچ کو پاکستان کی تین بڑی فلمیں پروجیکٹ غازی، لال کبوتر اور
شیردل ایک ساتھ سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی تھیں تاکہ 23 مارچ کو ہونے والی
چھٹی کا فائدہ اٹھا سکیں۔ لیکن پروجیکٹ غازی کی تاریخ ریلیزایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار ہو گئی .

پروجیکٹ غازی کےفلم پروڈیوسرز نے سوشل میڈیا پراعلان کیا کہ انہوں نے پاکستانی سینما کو سپورٹ
کرتے ہوئے اپنی فلم 22 مارچ کے بجائے 29 مارچ کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیس بک پر شیئر کردہ اپنی پوسٹ میں پروڈیوسرز نے فلم شیردل اور لال کبوتر کا اچھی کمائی کرنے کی
توقعات بھی ظاہر کی۔

خیال رہے فلم پروجیکٹ غازی کو اس سے قبل 2017 جولائی میں ریلیز کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا، تاہم اس
کی ریلیز سے ایک رات قبل فلم کا پریمیئر کراچی میں منعقد کیا،

جس کے بعد اس ہی رات اس کی ریلیز ملتوی کرنے کا فیصلہ سامنے آگیا۔فلم کے پریمیئر پر موجود ناظرین
نے سائونڈ اور فلم کی ایڈیڈنگ کی شکایت کی، جبکہ فلم کی کہانی بھی نامکمل نظر آئی۔

پریمیئر کی رات فلم کے آغاز کے 20 منٹ بعد ہی مرکزی اداکار ہمایوں سعید سینما ہال چھوڑ کر وہاں سے چلے
گئے۔ گزشتہ ماہ اس فلم کا فائنل ٹریلر ریلیز کیا گیا، جسے مداحوں نے بے حد سراہا.