181

فیصل آباد،2 ماہ میں 300 سے زائد شہری ہیکزرکا شکار

Spread the love

فیصل آباد(جے ٹی این آن لائن) فیصل آباد میں ہیکرز سرگرم ہوگئے۔2 ماہ میں 300 سے زائد
لوگوں کے واٹس ایپ اکائونٹس ہیک کرلیے گئے۔

ہیکرز رقم کا جھانسا دے کر ایک کوڈ بھیجتے ہیں جس پر کلک کرنے سے اکائونٹ ہیک ہوجاتا ہے۔ ہیکرزکی
جانب سے فیصل آباد میں گزشتہ دو مہینے میں 300 سے زائد اکائونٹس ہیک کرلیے گئے۔

سائبرکرائم سینٹرمیں شکایتوں کے ڈھیر لگ گئے۔ ہیکرز لوگوں کو بلیک میل کرکے رقم بٹورتے ہیں،
اکائونٹ ہیک کرنے کے لیے بھی لوگوں کو لالچ بھرامیسیج بھیجا جاتا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں عوام کسی بھی جھانسے میں نہ آئیں کیونکہ کوئی ہیکر اب تک پکڑ میں نہیں آسکے
اور واٹس ایپ ہیک ہونے کا خطرہ سب کے سر پر منڈ لارہا ہے۔