145

کامران اکمل نے بھائی عمر اکمل کا شرمناک ریکارڈ برابر کردیا

Spread the love

دبئی(جے ٹی این آن لائن) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ
میں زیادہ مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے کا پاکستانی ریکارڈ برابر کردیا ہے ۔

28سالہ عمر اکمل اب تک 249ٹونٹی ٹونٹی میچز میں29.25کی اوسط سے5354رنز سکور کرچکے ہیں
جس میں ایک سنچری اور32نصف سنچریاں شامل ہیں۔

ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہونے والے بلے باز ویسٹ انڈیز کے ڈووین سمتھ
ہیں جو27مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے ہیں ،عمراکمل اور ان کے بڑے بھائی اور پشاور زلمی کے
وکٹ کیپر بلے باز کامرا ن اکمل 25،25مرتبہ سکوررز کو زحمت دیئے بغیر پوویلین لوٹے ہیں،

سابق کپتان شاہد آفریدی22مرتبہ اس خفت سے دوچار ہوکر دوسرے ،فاسٹ بالر سہیل تنویر21مرتبہ بغیر کوئی
رن بنائے پوویلین لوٹ کر لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں،

سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ 19مرتبہ، ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد بھی 16مرتبہ سکوررز کو کوئی زحمت دیئے
بغیر پوویلین لوٹے ہیں ، ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور14مرتبہ بغیر کھاتہ کھولے پوویلین لوٹے ہیں،

کراچی کنگز کے کپتان عمادو سیم اور سابق آل رانڈر یاسر عرفات13،13اورفاسٹ بالر محمد سمیع ،
پیسر وہاب ریاض اورٹیسٹ کرکٹر عمر گل12،12مرتبہ جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹراظہر محمود11مرتبہ صفر
کی خفت سے دوچا ر ہوئے ہیں۔.